جمعہ 18 ستمبر 2026 - 15:28
کوہاٹ میں پولیس لائن اور مسجد کے قریب بزدلانہ دہشت گردی شدید قابلِ مذمت ہے

حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی:

کوہاٹ میں پولیس لائن اور مسجد کے قریب بزدلانہ دہشت گردی شدید قابلِ مذمت ہے

شرپسند عناصر ملک میں بدامنی اور خوف و ہراس پھیلا کر امن و امان کی فضا کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں

حوزہ / حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی نے کوہاٹ میں پولیس لائن اور مسجد کے قریب ہونے والے خونی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں، نمازیوں اور امن کے ضامن سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی درندگی اور انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان، شعبہ قم کے مدیر حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: شرپسند عناصر ملک میں بدامنی اور خوف و ہراس پھیلا کر امن و امان کی فضا کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، ایسے نازک وقت میں تمام مکاتبِ فکر کو باہمی اتحاد، اخوت اور یگانگت کے ذریعے دشمن کی اس شوم سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا: دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی نے تمام شہداء کے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور واقعے میں شدید زخمی ہونے والوں کی جلد اور کامل شفایابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری طور پر جدید اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، واقعے کے تمام حقائق منظرِ عام پر لائے جائیں اور ملوث شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha